جرمن چانسلر

مغربی بلقان کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے سفر طویل ہے، جرمن چانسلر

برلن (رپورٹنگ آن لائن )جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ وہ مغربی بلقان کے ممالک کو یورپی یونین میں ضم کرنے کو ضروری سمجھتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربیا کے صدر الیگزانڈر ووچِچ سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یورپ کی جیواسٹریٹیجک دلچسپی برقرار ہے۔

سربیا، مونٹی نیگرو، بوسنیا ہرزیگوینا، شمالی مقدونیہ، البانیہ اور کوسوو یورپی یونین کی رکنیت کے لیے کوشاں ہیں لیکن ابھی انہیں بہت سی اصلاحات کرنی ہیں۔ چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ ابھی ان ممالک کو طویل سفر طے کرنا ہے۔ جرمن چانسلر البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ مغربی بلقان کے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔