بابر علی 144

معین اختر نے مجھے فن کی دنیا میں متعارف کروایا ،احسان کبھی نہیں بھول سکتا’بابر علی

لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن)اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ معین اختر (مرحوم ) نے مجھے فن کی دنیا میں متعارف کروایا جن کا احسان میںکبھی نہیں بھول سکتا ۔ایک انٹرویو کے دوران بابر علی نے کہا کہ مجھے صحیح معنوں میں پہچان پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”محمد بن قاسم ” سے ملی جس کے بعد میری شہرت پورے پاکستان میں پھیل گئی ۔ اس کے بعد مجھے فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ”جیوا ” میں متعارف کروایا اور اس فلم نے بھی ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں ،

اس طرح پی ٹی وی کے پروڈیوسر قاسم جلالی اور ہدایتکار سید نور نے اپنے اپنے پراجیکٹ سے متعارف کروا کر مجھے بابر علی بنا دیا مگر حقیقت میں اس کا سہرا لیجنڈ اداکار معین اختر (مرحوم ) کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھے اپنے ایک شو میں انٹری دی تھی اور وہاں سے ہی قسمت کی دیوی مجھ پر مہربان ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں