ہمایوں اختر خان 48

معیشت کو چلانے کے لئے کسان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہوگا ‘ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بد ترین سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک تباہ ہونے سے معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے ، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر وسائل کا رخ ان کی طرف موڑاجائے،مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور سیلاب متاثرین کی جس قدر ہو سکے امداد کریں ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے این اے 97کے دورہ کے دوران سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور حلقے کے لوگوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروں میں بھی گئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑ ا سیلاب آیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں .

سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ،کسانوں کے جانور دریا برد ہو گئے ہیں اور یہی ان کا کل اثاثہ ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ، لاکھوں متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کی جائے ،معیشت کو چلانے کے لئے کسان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں