اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آگئی، اکاونٹ بیلنس سرپلس 17 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا، ملک درست سمت پر چلتا دیکھ کر سیاسی مخالفین بوکھلا گئے ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں، بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کی، متحدہ کرپٹ اپوزیشن نے معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ اپنایا، ستمبر کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں، ترسیلارتِ زر 7.147 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1337 ارب روپے کانیٹ ریونیو حاصل کیا ۔