وزیر اعظم ٹروڈو

معیشت بحال کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبے کی ضرورت ہے،کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا( ر پورٹنگ آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد ہمیں معیشت کو بحال کرنے کے

لیے ایک طویل مدتی منصوبے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا منصوبہ جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بنیادی

نقصانات کا ازالہ کرسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم ٹروڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

ہمیں معیشت کو بحال کرنے کے لیے ایک طویل مدتی منصوبے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا منصوبہ جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ

سے پیدا ہونے والے بنیادی نقصانات کا ازالہ کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کو نئے اور ٹھوس حل تلاش کرنے ہوں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کی ملازمتوں کے تحفظ کے بہتر طریقے اور پٹرول اور

ڈیزل جیسی ایندھن کی برآمدات پر بہت زیادہ منحصر معیشت کو ماحول دوست معیشت بنانے پر زور دیا۔