ایمان علی 104

معیار پر توجہ دیتی ہوں اس لئے اسکرین پر کم کم نظر آتی ہوں’ ایمان علی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں اوریہی وجہ ہے کہ اسکرین پر کم کم نظر آتی ہوں،میرے مداح مجھے فلم”ٹچ بٹن ”میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ابتدا ء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے،دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔ایمان علی نے کہا کہ فرحان سعید، سونیا حسین اور فیروز خان نے بھی فلم میں عمدہ کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں