سونو ڈینجرس

معروف گلوکار مرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ”ضروری نہیں“ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ”ضروری نہیں“ کو پاکستان سمیت ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا خوبصورت انداز میں عکسبند کی گئی اس ویڈیو سونگ کو ہدایت کار آصف مسعود نے ڈائریکٹ کیا ہے.

جبکہ اس کا میوزک علی مصطفی نے ترتیب دیا ہے ”ضروری نہیں “ سونگ میں “ میں ماڈل واداکارہ ماروی خان بطور ماڈل جلوا گر ہے جبکہ گلوکار سونو ڈینجرس کے ساتھ گلوکار شفقت امیر اور وحید امیر بھی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں اس ویڈیو کو سونو ڈینجرس نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایس ڈی انٹرٹینمٹ کے پلیٹ فارم سے اس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے.

نامور گلوکار و ڈانس ڈائریکٹر پرفارمرسونو ڈینجرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے ”ضروری نہیں ‘ گانے کو ریلیز کے بعد میوزک کی دنیا سے اور میرے پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے اس میی پنجابی اردو اور عربی کے خوبصورت انداز اپنا ئے گے ہیں جس میں میرے ساتھ گلوکار شفقت امیر ،گلوکار وحید امیر نے کولیبریشن کی ہے اور اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے.

جبکہ ماڈل ماروی خان نے اس ویڈیو میں بطور ماڈل حصہ لیا ہےیاد رہے کہ گلوکار سونو ڈینجرز جہاں میوزک کی دنیا میں بطور سنگر پرفارم کر رہے وہی ان کو رقص کی مہارت کی وجہ پاکستان انڈیا اور دنیا بھر میں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوچکی ہے