کپل شرما

معروف کامیڈین کپل شرما 2 کامیڈی فلمیں کرنے کیلئے تیار

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر فلموں میں جلوہ گر ہوں جن کے ساتھ رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور اپنی ڈیبیو فلم کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما ایک نہیں 2 کامیڈی فلموں کے ساتھ بڑے پردے پر سب کو ہنسانے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم”کس کس کو پیار کروں 2”کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن اس بار بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ و رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور بھی کپل شرما کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جبکہ ان کی بیٹی ردھیما کپور اپنی فلم کا ڈیبیو کپل شرما کے ساتھ کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں چندی گڑھ میں شروع ہونے والی ہے۔اس حوالے سے کپل شرما نے اپنی فلم کا پوسٹر اور ویڈیو اپنے سوشل اکانٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم”کس کس کو پیار کروں”سے کپل شرما نے فلم نگری میں ڈیبیو کیا تھا، جو ایک کامیڈی سے بھرپور فلم تھی۔