Smart Yield 90

معروف پیسٹی سائیڈز کمپنی Smart Yield زائد المعیاد زرعی پیسٹی سائیڈز کو ری فارمولیٹ کر کے مارکیٹ کرنے لگی

رپورٹنگ : آن لائن

معروف پیسٹی سائیڈز کمپنی سمارٹ ییلڈ (Smart Yield)زائد المعیاد زرعی ادویات کو ری فارمولیٹ اور ری لیبل کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے لگا۔ ایکسپائر زرعی ادویات کی فروخت سے فصلوں کی بہتری کی بجائے بھاری نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز کے فصلوں پر استعمال کے انسانی صحت پر بھی مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔
 Smart Yield
محکمہ زراعت کی ٹیم نے سمارٹ yield کے وئیر ہاؤس نمبر 8 زین پارک نزد پھول منڈی سگیاں تحصیل فیروز والا میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں زائد المعیاد زرعی ادویات قبضہ میں لے کر زراعت کو کسان کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا۔زراعت پیسٹ وارننگ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر احمد نواز کی طرف سے تھانہ فیکٹری ایریا میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ Yieldزائد المعیاد پیسٹی سائیڈز کو ری فارمولیٹ اور ری لیبل کر کے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتی تھی، جس پر محکمے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھاری مقدار میں زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز قبضہ میں لے لی ہیں۔قبضہ میں لی جانے والی زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز میں کلو ڈینا فاپ، لمڈا سائی ہیلو تھرین، ایوازن، ایزو سٹار، سائیپر میتھرین، لمڈا، امیڈا کلوپرڈ، کنگ یوکر شامل ہیں جبکہ موقع سے وزن کرنے والی اور سیلنگ مشین بھی برآمد کی گئی۔
 Smart Yield
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے زائدالمعیاد ادویات سے محکمہ کوآہ نہیں کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ادویات کو ری فارمولیٹ کر کے فصلوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ پنجاب زرعی ادویات رولز 2018 کے مطابق زائد المعیاد ادویات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ کے وقت سٹور انچار ج کے دستخط اور انگھوٹھا لگوایا گیا ہے ، مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر احمد نے زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز سے آگاہ نہ کیا اور زائد المعیاد غیر قانونی ادویات کو اپنےسٹور انچارج عامر سہیل کے ذریعے سٹور کر کے مارکیٹنگ کی غرض سے ری پیکنگ کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کےلئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں