لاھور(رپورٹنگ آن لائن) ریحان صدیقی نے امریکن کانگرس نمائندہ شیلا جیکسن سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے گفتگو کی اس حوالے سے ریحان صدیقی کی خصوصی کاوش سے کانگرس وومن شیلا جیکسن ایک وفد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جس میں وہ وزیر اعظم پاکستان سمیت اعلی حکومتی شخصیات سے ملاقات کرینگی جس میں پاکستان میں تباہی مچانے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی معمول زندگی کی بحالی و امداد کےلئے حوالے سے اپنا کردار ادا کرینگی یہ وفد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریگا جس کے بعد سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا فوری طور پر آغاز کریگا .
ریحان صدیقی کے حوالے سے شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکن ریحان صدیقی ثقافت سماجی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے ہوسٹن سمیت تمام امریکہ میں اپنی منفرد پہچان کے حامل بن چکے ہے انہوں نے اپنے بہترین کردار کی وجہ سے پاکستان امریکہ کے تعلقات اور کمیونٹی کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بہت لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اس حوالے سے ان لوگوں کی جتنی بھی مدد کی جائے وہ کم ہے میی بہت جلد امریکہ کچھ میوزک کنسرٹ کا بھی انعقاد کروں گا .
انہوں نے کہا کہ میں نے معروف گلوکار ابرار الحق، علی ظفر، مہوش حیات، نصیبو لعل، شفقت امانت،سمیت دیگر شوبز شخصیات سے بات چیت کا آغاز کیا ہے تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کےلئے مختلف کنسرٹ شو سمیت دیگر پروگرامز کو منعقد کرنا ہے تاکہ جو چیرٹی اکٹھا ہو اس کو ان کی امداد کےلئے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پہنچ جاوں گا اپنی اس حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز کردو ں گا۔