ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ میں جگرکے دوسرے درجے کی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے دعاں کی اپیل کردی۔
بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر دی ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔دیپیکا نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے کینسر کے بارے میں بتایا کہ کس طرح پیٹ کے درد نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔پوسٹ میں انہوں نے لکھا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، پچھلے کچھ ہفتے ہمارے لیے بہت مشکل رہے.
پیٹ کے اوپری حصے میں درد کے لیے اسپتال جانا ہوا تو پتہ چلا کہ جگر میں ٹینس بال کے سائز کا ٹیومر ہے اور پھر پتہ چلا کہ وہ ٹیومر دوسرے اسٹیج(کینسر)کا بندل گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں مکمل طور پر مثبت ہوں اور اس کا سختی سے سامنا کروں گی، انشااللہ میرا پورا خاندان میرے ساتھ ہے اور آپ سب کی طرف سے مجھے جو پیار اور دعائیں مل رہی ہیں.
میں اس مشکل وقت سے نکل جائوں گی، انشااللہ، مجھے اپنی دعاں میں رکھنا۔خیال رہے کہ دیپیکا ککڑ کی سسرال سمر کا کی شوٹنگ کے دوران شعیب ابراہیم سے ملاقات ہوئی تھی جو جلد ہی دوستی سے محبت میں بدل گئی تھی۔