سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ

معروف ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام امریکہ میں میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معروف ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر نیو جرسی میں میوزیکل ایوارڈشو منعقد کیا گیا جس میں بھارتی سپر سٹار اداکارہ شلپا شیٹھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اس موقع پر بھارتی اداکارہ نے پاکستان کے نامور میوزک پروموٹر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاوس کا خصوصی دورہ بھی کیا جس میںانہوں نے سنی گل کی ثقافتی خدمات کو سراہا اور ان کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا میوزیکل ایوارڈ شو میں گلوکاروںنے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ فنکاروں کی جانب سے رقص پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا
سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ
تقریب میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نامور پرموٹر بندو کھولی ، سنی گل مسیح ،شوبز شخصیات بزنس مین سیاسی سماجی شخصیات سمیت پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی سنی گل مسیح کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہوں جس میں بالی وڈ اورہالی وڈ اور پاکستانی فنکاروں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہوں

انہوں نے کہا کہ سنی گل انٹرٹینمنٹ کے ذریعے فیشن میوزک ایوارڈز شو سمیت دیگر شوبز سرگرمیوں کا انعقاد امریکہ کے تمام شہروں میں کیا جائے گا جس میں نئے ٹیلنٹ کو بھی۔