انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس

معروف ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح کردیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاوس کا افتتاح کردیا گیا ریبن کٹنگ تقریب میں نامور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کا افتتاح امریکہ کے شہر فیلاڈیلفیا میں کیا گیا

انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس
انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس

اس موقع پر نامور پرموٹربندو کھولی سنی گل سمیت دیگر ثقافتی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر نامور ایونٹ ارگنائزر سنی گل مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی سپر سٹار اداکارہ امیشا پٹیل کا شکر گزار ہوں

انہوں نے میرے نئے پروڈکشن ہاوس کا افتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہوں جس میں بالی وڈ اورہالی وڈ اور پاکستانی فنکاروں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہوں

انہوں نے کہا کہ بہت جلد امریکہ میں نامور بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ملکر ایک گرینڈ شو کا انعقاد کروں گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سنی گل انٹرٹینمنٹ کے ذریعے فیشن میوزک سمیت دیگر شوبز سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نئے ٹیلنٹ کو بھی پرموٹ کیا جائے گا۔