لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف انٹرنیشنل پرموٹر سی ای او ہم ایف ایم ریڈیو ریحان صدیقی پاکستان اور دبئی کادورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے ریحان صدیقی نے دورہ پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکاروں سے ملاقاتیں کی جن میں نامور گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی، ابرار الحق، علی عظمت، فیروز خان، مہوش حیات سمیت دیگر فنکار شامل ہیں
جبکہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کی ریحان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکاروںاور میوزک کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کےلئے بطور آر جے 16سال کی عمر سے اپنا کردار نبھارہا ہوں پہلا پاکستانی ہوں جس نے 19سال کی عمر میں امریکہ میں اپنا ریڈیو اسٹیشن بنایا جہاں پاکستانی گلوکاروں اور موسیقاروں کے تیار کردہ گانوں کو نشر کیا گیا جو سلسلہ ابتک جاری ہے
انہوں نے کہا کہ امریکہ ،لندن یورپ اور کنییڈا سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی گلوکاروں کو اپنے پلیٹ فارم سے کنسرٹ شوز میں پرفارم کرواچکا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان گلوکار فنکاروںمیں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے میرا مقصد سنئیر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانا ہے تاکہ اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کر کے اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہوں لیکن میرا دن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے جب بھی پاکستان آتا ہوں علی ظفرم علی عظمت، ابرار الحق، شفقت امانت سمیت تمام فنکاروں نے عزت پیار سے نوازا ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی میوزک کے حوالے سے بہت سی تقریبات کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔