لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ ثنا نواز کی سوشل میڈیا پر واپسی انکی انسٹاگرام پرانی آئی ڈی بحال ہوگئی طویل عرصہ بعد مداحوں کے ساتھ گپ شپ اداکارہ ثنا نواز کی سوشل میڈیا کی دنیا پر واپسی پر ان کے پرستاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اداکارہ ثنائ نواز نے نو مہینے کی طویل خاموشی کے بعد انسٹاگرام پر زبردست واپسی کی ہے آخری بار ثنائ نواز نے انسٹاگرام پر اگست 2024 میں پوسٹ کی، اس کے بعد نہ کوئی تصویر، نہ کوئی اسٹوری، نہ کوئی اپڈیٹ شیئر کی،
نو ماہ کی خاموشی کے بعد، ثنائ نواز نے جو پہلا پوسٹ کیا، اس میں انہوں نے خود کو ایک بااعتماد، پرسکون اور نکھرے ہوئے انداز میں پیش کیاتصویر کے ساتھ کیپشن تھا ’خوشی بکھیرتے چلو، اپنی مسکراہٹ کو تاج کی طرح سجاو اور اپنی توانائی سے ہر جگہ کو روشن کر دو جہاں بھی قدم رکھو۔
اداکارہ ثنا نواز اپنی فٹنس کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں خاصی مقبول ہے وہ مصروفیات کے باوجود صحت مند زندگی کے لیے روزانہ جم جاتی ہیں اور بچوں کے ساتھ اسپورٹس بھی کھیلتی ہیں۔
ثنا نواز کے مطابق وہ فٹنیس کے لیے جم جانے سمیت ہیوی بائیک بھی چلاتی رہتی ہیں، وہ اپنی صحت کے حوالے سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہتیں