معذور ملازمین

معذور ملازمین کا کنوینس الاؤنس 2سے 6ہزار روپے کر دیا گیا: پرنسپل جنرل ہسپتال

لاہور( زاہد انجم سے) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا اور بقایا جات بھی ادا کر دئیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ قبل ازیں معذور ملازمین کو کنوینس الاؤنس کی مد میں 2ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا جو آپ6ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ معذور ملازمین بھی ہمارے سسٹم کا برابر حصہ ہیں اور دیگر سٹاف کی طرح ان کے حقوق کا تحفظ حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور حکومت وقت نے پورے صوبے کے تمام معذور سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کئی گنا اضافہ کر کے نہ صرف مذکورہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے بلکہ ان کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں معقول اضافہ ایک بہت بڑا ریلیف ہے۔ جس کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام ستائش کے مستحق ہیں۔