صادق سنجرانی

معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) معذور افراد کے عالمی دن پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ان حقوق کی فراہمی معاشرے میں مساوات اور انصاف کے قیام کےلئے ضروری ہے۔

معذوور افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا اس دن کو منانے کا مقصد معذورافراد کے حقوق کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ا نہوں نے کہا معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

ان حقوق کی فراہمی معاشرے میں مساوات اور انصاف کے قیام کےلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں احساس پروگرام کے تحت معذور افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔

معاشرے کو ان افراد کی ضروریات کا احساس ہونا چاہئے اور ان کی ضروریات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پاکستان معذور افراد کو تعلیم اور ملازمتوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے