فضاء علی

معتدل غذائوں ،ایکسر سائز سے فٹنس کوبر قرار رکھا ہوا ہے ‘فضاء علی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ و میزبان فضاء علی نے کہا ہے کہ معتدل غذائوں کے استعمال اور ایکسر سائز کی وجہ سے اپنی فٹنس کو بر قرار رکھا ہوا ہے ،میں کھجور اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہوں ، یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو خوراک کے ساتھ شفاء بھی ہیں

انہوں نے فٹنس ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہیے اور دوپہر کو لازمی طور پر سلاد استعمال کی جائیں تو انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔

میں کئی سالوں سے اسی معمول کے مطابق چل رہی ہوں اور اسی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔ فضاء علی نے کہا کہ آپ میں زندگی کو جینے کی لگن ہونی چاہیے ، میں سمجھتی ہوں زندگی کو گزارنا نہیں چاہیے بلکہ جینا چاہیے ۔