لاہور( رپورٹنگ آن لائن ) سیشن عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے شہباز گل کے خلاف دائر ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کی ۔ڈاکٹر شہباز گل کو حاضری مکمل کرانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ۔
عدالت نے شہباز گل کی حاضری معافی اور بریت کی الگ الگ درخواستوں پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی۔