حافظ حسن احمد۔۔۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن بی لاہور کے احتجاج کرنے والے ملازمین نے مشترکہ طورپر تحریری معافی مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن بی لاہور سمیر احمد نے پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص اور ریکوری کو بہت بنانے کے لئے مختلف پراپرٹی ٹیکس سرکلز کو مزید حصوں میں تقسیم کیا اور بعض سرکلز میں چیکنگ شروع کی تو25 نومبر 2022 کو ریجن بی لاہور کے ملازمین نے ڈائیریکٹر ایکسائز کے اس عمل کے خلاف ان کے دفتر کے باہر احتجاج کیااور ڈائیریکٹر ریجن بی کے علاوہ محکمے کے سابق اہلکار مسعود وڑائچ کے خلاف نعرے بازی کی۔
جس پر ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی سمیر احمد نے احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کے لئے ڈائیریکٹر جنرل کو سفارش کردی۔
جواب میں ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
جس پر احتجاجی ملازمین نے تحریری طورپر ڈائیریکٹر سے اپنے کیئے کی معافی مانگ لی ہے اور معافی دفتر کے تمام ملازمین کی طرف سے مشترکہ طورپر مانگی گئی ہے۔
تحریری معافی مانگنے والوں میں عامر مقصود بٹ، ملک ضیا الحق، نوازش علی، محمد ارشد، خالد بشیر فرخ سجاد احمد وغیرہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کے تحریری معافی مانگنے پر ڈائیریکٹر ایکسائز ریجن بی لاہور سمیر احمد نے ڈائیریکٹر جنرل کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیکس ریکوری کے پیش نظر معاملے پر درگزر کی تحریری سفارش کی ہے