چینی صدر 48

معاشی ترقی کے اعلیٰ معیار کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سین ہاؤہوئی نے ملاقات کی۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی موجودہ صورتحال اور خصوصی انتظامی علاقوں کی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس سنیں۔ صدر شی جن پھنگ نے دونوں چیف ایگزیکٹوز اور ان کی حکومتوں کے کام کو مکمل طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ان کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر زور دیا کہ خصوصی انتظامی علاقوں کی حکومتوں کو آئندہ قومی پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے، معاشی ترقی کے اعلیٰ معیار کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہیے، انتظامی قیادت کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید مؤثر بنانا چاہیے، اور قومی ترقی کے مجموعی فریم ورک میں بہتر طور پر ضم ہو کر خدمات سرانجام دینی چاہییں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں