راجہ عدیل

معاشی استحکام او مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت کمی کی جائے’راجہ عدیل

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی بحالی ،معاشی استحکام اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی جائے انہوں نے حکومت کی طرف سے بجلی و گیس مہنگی کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفا ق نے کہا کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار ساڑھے 8ہزار میگا واٹ کی حد عبور کرگئی ہے اور تین بڑے منصوبوں کی تکمیل پر پیداواری صلاحیت ساڑھے 9ہزار میگا واٹ ہوجائے گی ۔چونکہ پن بجلی انتہائی سستی اور اس کی لاگت اڑھائی روپے یونٹ تک ہوتی ہے اس لیے ملک میںمعاشی استحکام اور ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے ۔اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی ، گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے جس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔