تشدد

مظہر آباد سب ڈویژن واپڈا لیسکو اہلکاروں کے تشدد سے چھ بچوں کی ماں زندگی کی بازی ھار گئی

اوکاڑہ
( شیر محمد)

گاؤں سومیا بھولو تھانہ چورستہ میاں میں ٹیوب ویل کا میٹر اتارنے سے منع کرنے پر انور بی بی کو مظہر آباد واپڈا لیسکو ملازمین نوید علی ،خرم غنی ، نعمان، امجد علی، انوار احمد اور تین نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو گالیاں دیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور وحشیانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے خاتون زندگی کی بازی ھار گئی
تشدد
اس کے خاوند ظفر اقبال بھٹہ کی درخواست پر تھانہ چورستہ میاں خاں میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ھے دوسری جانب ظفر اقبال نے بتایا وہ اپنے مٹیر کا بل باقاعدہ ادا کر رھا ھے لیکن واپڈا اہلکاروں نے ھمارے ساتھ ظلم کیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بصیرپور سعید انور کمبوہ ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں مہر محمد اشرف فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا