جعفر بن یار
واقعہ کی تحقیق کے لئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا
وزیر جیل خانہ جات مظفر گڑھ جیل میں نو عمر قیدی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی از خود تحقیق کرنے کے لئے گئے،
اس سے قبل
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن اپنی ابتدائی رپورٹ میں اس واقعے کی نفی کر چکے تھے،
جیل انتظامیہ، میڈیکل آفیسر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنے میں بھی بدفعلی ثابت نہیں ہوئی تھی۔
مقامی سیاسی شخصیت نے واقعہ کو رنگ دے کرجیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی تھی،جیل میں
کسی قیدی یا حوالاتی کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مناسب سلوک کی اطلاعات موصول نہ ہوئیں
وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے جیل کے ہسپتال، کچن، بچوں کے بیرک کا بھی معائنہ کیا،
فیاض الحسن چوہان نے جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت تمام عملے کے ساتھ گفتگو کی
گزشتہ پانچ ماہ میں پندرہ جیلوں کے سرپرائز دورے کر چکا ہوں۔ فیاض الحسن چوہان
محکمہ جیل خانہ جات محدود وسائل کے باوجود بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان