ملاقات

مصر کے السیسی کی قاہرہ میں شام کے الشرع سے پہلی ملاقات

قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں غزہ کی تعمیرِ نو پر تبادل خیال کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر شام کے نئے صدر احمد الشرع سے پہلی بار ملاقات کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبر 2024 میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد الشرع عرب اور مغربی رہنمائوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تھے۔السیسی نے سب سے زیادہ گنجان آباد عرب ریاست میں انتہا پسندوں کے خلاف کریک ڈان کیا ہے جس کا شرقِ اوسط میں وسیع اثر و رسوخ ہے اور وہ امریکہ کا قریبی اتحادی ہے۔

قاہرہ شام میں نئے حکمرانوں کے بارے میں اپنے ردِ عمل میں محتاط رہا ہے جن پر ریاست سے وابستہ میڈیا نے تنقید کی ہے۔ وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی تاہم ایجنڈے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔