عبدالفتح السیسی

مصر کا امریکا اور دیگر شراکت داروں سے ملکر غزہ میں تعمیر نو کا اعلان

شرم الشیخ(رپورٹنگ آن لائن) مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن دو ریاستوں کے عملی قیام سے جڑا ہے۔

مصری صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا مستقبل پر امن ہونا چاہئے، مصر میں کانفرنس کی میزبانی کا مقصد غزہ کی تعمیر نو ہے۔

عبدالفتح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر، امریکا اور دیگر شراکت داروں سے مل کر غزہ میں تعمیر نو کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید اور مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں، غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہئے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بندوقیں خاموش ہو رہی ہے، امن آرہا ہے، عرب اور مسلم ممالک نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زور ڈالا ہے، لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔