اسلام آباد(گلف آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ مصر نے پاکستان کے 10 مذبح خانوں سے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ۔
جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے بتایاکہ مصر نے پاکستان کے 10 مذبح خانوں سے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ،ان مذبح خانوں کو مصر کے محکمہ ویٹرنری نے گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی ۔انہوںنے کہاکہ مصری ویٹرنری حکام نے فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا ہے، یہ جغرافیائی اور مصنوعات کی تنوع کی ہماری پالیسی کا ایک حصہ ہے، گوشت کے برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔