قاہرہ (رپورٹنگ آن لائن) مصر الغربیہ صوبہ کے ایک گاؤں میں رات کو چنبیلی کے پھول چننے کا رواج ہے۔ گاؤں کی لڑکیاں آدھی رات کو گھروں سے نکل کر چنبیلی کے فارموں میں جاتی ہیں اور سر پر لالٹین رکھ کر اس کی روشنی میں چنبیلی کے پھول جمع کرتی ہیں۔
کاشت کار لڑکی ایمان مھنا نے بتایا کہ یہ کام بچپن سے کر رہے ہیں۔ صبح تک پھول توڑنا اور انہیں باسکٹ میں جمع کرتے ہیں۔ایمان مھنا نے بتایا کہ وہ اور اس کی سہیلیاں بڑی توجہ سے کھلے ہوئے پھول اکٹھے کرتی ہیں جہاں تک کلیوں کا تعلق ہے تو انہیں اگلے روز کیلئے چھوڑ دیتی ہیں۔کاشتکار صبح سویرے گاڑیوں میں چنبیلی کے پھولوں کی باسکٹیں لادتے ہیں اور انہیں فخری فیکٹری پہنچا دیتے ہیں۔
جہاں ان پھولوں سے خوشبو کشید کی جاتی ہے۔ فیکٹری کے منیجر انجینئر بدرعاطف کا کہنا ہے کہ مغربی صوبے میں چنبیلی کے فارم ایک ہزار ہیکڑ کے رقبے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر 5 ٹن چنبیلی کے پھولوں کی کاشت کررہا ہے۔ ان میں سے 3 ٹن فخری فیکٹری خریدتی ہے۔
