مصری وزیر اعظم

مصری وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)مصر کے وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ۔مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے مصری وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی، مملکت میں مصری سفیر احمد فاروق توفیق اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔