لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جتنا کام ہو رہا ہے سب اس سے آگاہ ہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں مصروف اداکارہ کی چھاپ لگوانے کے لئے جعلی بیان بازی کرتی رہوں ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں شروع سے کم مگر معیاری کام کرنے کی عادی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اب تک جتنے بھی پراجیکٹ کئے ہیں اس میں میری کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا ہے ۔یہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے لئے اعزاز کی بات ہوتی ہے ا س کے سارے پراجیکٹ مقبول ہوں ۔
مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ایک معذور لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور اس کردار کے بعد مجھے بے شمار ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور میرے لئے فلم انڈسٹری کے دروازے بھی کھل گئے ۔









