لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل فائیو کے لئے ایک بار کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کوچنگ کی اجازت دی تھی۔ پی ایس ایل فائیو میں مصباح الحق کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پی سی بی نے انہیں مزید کوچنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے تصدیق کی کہ نئے پی سی بی ایتھکس کوڈ پر عمل کریں گے ، مفادات کے ٹکراوٓ پر کیس ٹو کیس دیکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کا فرنچائز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ تھا اور ہم نے انہیں تجربے کے لئے ایک سال ہی کوچنگ کی اجازت دی تھی۔ حیران کن طور پر46 سالہ مصباح الحق کی کوچنگ میں اسلام آباد کی ٹیم آخری نمبر پر آئی تھی۔
وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق یونس خان کو 100 فیصد بیک کر رہے ہیں۔ یونس خان ریکارڈز اور فٹنس کے حوالے سے بہت آگے ہیں۔ ان کے بارے میں انگلینڈ سے اچھی رپورٹس مل رہی ہیں۔ 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے کیوں کہ 1990ء-04 کی دہائی کے ہیرو ز میچ ونرز تھے۔