باسط علی 38

مصباح الحق کمپرومائز کرجاتے ہیں ،سرفراز احمد نہیں کرے گا،باسط علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کمپرومائز کرجاتے ہیں کرنا نہیں چاہیے لیکن سرفراز احمد نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ 90 کے کھلاڑی میں بہت سارے ایسے ہیں کہ وہ سلیکشن کمیٹی میں آکر یس سر نہیں کریں گے اس لیے وہ آتے بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، یونس خان اور کامران اکمل بورڈ میں آئیں گے تو یس سر نہیں کہیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ میں مصباح الحق کو اچھے سے جانتا ہوں وہ کمپرومائز کرجاتا ہے جس طرح کا وہ کھلاڑی اور کپتان تھا انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، اسد شفیق بھی ایسے ہی کرتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ عاقب جاوید بھی سلیکشن میں کمپرومائز کرگئے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ عاقب جاوید سلیکشن کمیٹی میں یس سر نہیں کہتے، وہ اپنے پسند کے کھلاڑی لے کر جائیں گے۔باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید نے بابر اعظم کا نام ٹی 20 میں نام نہیں دیا تو یہاں پر وہ کیسے کمپرومائز ہوگئے، جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے کہا ہوگا، عاقب جاوید کی نیچر جارحانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں