مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستا ن (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 2.28ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.18ارب روپے یعنی 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔