وزیر سائنس و ٹیکنالوجی 173

مشین کے نہ احساسات ہوتے نہ ہی کسی سے وابستگی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے نہ احساسات ہوتے نہ ہی کسی سے وابستگی، حکومت متنازعہ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے، حکومت جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا چاہتے ہیں وہ لوگ ایوان میں آئیں جنہیں عوام منتخب کرے، انتخابات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، آج کے دن عوام، جمہوریت کی فتح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں