مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر6.117ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 5.419ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔
جنور ی میں مشینری گروپ کی درآمدات پر954ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں مشینری گروپ کی درآمدات پر955ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیاوں پر7فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 891ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر954ملین ڈالر ہوگیا۔









