اسلا م آباد (رپورٹنگ آن لائن)مشیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ،نادرا اور ایف بی آر کے درمیان معلومات کے تبادلے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،حماد اظہر نادرا اور ایف بی آر کے مابین معلومات شئیرنگ پر پیشرفت بریفنگ دیں گے،نادرا سے ڈیٹا حصولی کیلئے میکنزم اور مکمل سکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی، نادرا کی جانب سے ایف بی آر کے علاوہ بنکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے،
ایف بی آر کی جانب سے فاٹا انڈسٹری پر عائد ایف ای ڈی کا معاملہ زیر غور آئے گا،2018 میں فاٹا انڈسٹری کو 2023 تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا تھا، ایف بی آر کی جانب سے فاٹا انڈسٹری کو ایف ای ڈی کے نوٹسز ارسال کیے گئے،مغربی روٹ سے کنٹینرز کی آمدورفت اور ٹرمینلز پر ایف بی آر حکام بریفنگ دیں گے،اجلاس میں ایف بی آر پالیسی بورڈ کے لئے ٹی او آرز کا بھی تعین کیا جائیگا،اجلاس میں کسٹم آٹومیشن، انکم ٹیکس اور اصلاحاتی پروگرام پر بات چیت ہو گی۔