شہزاد اکبر

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی وزیر داخلہ کے ساتھ اختیارات سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر داخلہ کے ساتھ اختیارات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ہے، شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ہم مشیر ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ یہ عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے، اب اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

شہزاد اکبر نے ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سلیم مانڈوی والا کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو نیب کا قانون پسند نہیں ہے تو قانون بدل لیں قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے