اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجودبجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا فیصلہ عوام دوستی کی بہترین مثال ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس اقدام سے عام شہریوں اور کاروباری طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، مہنگائی کا دبا ئو کم ہوگا اور معیشت کو استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پیکیج صرف سستی بجلی تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات کا تسلسل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔