اسحق ڈار 36

مشرق وسطی کی صورتحال نازک، پاکستان تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ملکوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کیساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں، گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے دورے کے دوران معیشت، تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، دورے کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بھی بات ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، قطر نے مذاکرات کی درخواست کی، اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا، استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کئے، ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ا ور کیمپ تباہ کیے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔ چین، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں