وزیر دفاع

مشرق وسطی میں جوہری ہتھیار صرف اسرائیل کا حق ہے،بیلجیئم

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)اہم یورپی ملک بیلجیئم مشرق وسطی میں صرف اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار رکھنے کا حامی نکلا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے وزیر دفاع نے کہا کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں پر اسرائیل کی اجارہ داری ہونی چاہیے۔

بیلجیئم کے وزیر دفاع نے کھلے اور دو ٹوک انداز میں مشرق وسطی کے ایک برتر اور زیادہ طاقتور ملک ہونے کی حمایت کرتے ہوئے کہا اگر یہ جوہری بم ایران کے ہاتھ آگیا تو یہ یورپی ملکوں کے لیے خطرہ ہوگا۔