اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امن کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے،
غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے، مشرق وسطی میں مکمل امن کیلیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے، ایس سی او کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔