واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں اضافی دفاعی صلاحتیں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔
امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطی بھیجی ہے۔مشرق وسطی میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔