پاکستان سٹاک مارکیٹ 41

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان برقرار

ہانگ کانگ(رپورٹنگ آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں 2 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً صفر اعشاریہ 27 فیصد کمی ہوئی، تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ میں بھی 1 اعشاریہ 22 فیصد مندی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 405 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار 907 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں