انٹرنیشنل ایئرپورٹ 51

مشرقی وسطی جنگ ، ملک بھر میں پروازوں کی منسوخی کی سنچری مکمل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر میں8 ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تفصی کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی سنچری مکمل ہوگئی ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آزر بائیجان اور دوبئی شامل ہیں۔مشرقی وسطی میں گزشتہ روز سے اچانک جنگ میں تیزی کے بعد صورتحال پھر بگڑ گئی ہے۔

ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ میں سینکڑوں مسافر پہنچ کر واپس گھروں کو چلے گئے۔ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل سمیت ملک کے آٹھ ائیرپورٹ سے 18 روز میں 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں