پوپ فرانسس

مسیحوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس جلد شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

روم(رپورٹنگ آن لائن)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دعوت ملنے پر شمالی کوریا کا دورہ کرنے کاعندیہ دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے شمالی کوریا کے سربراہ سے کہا ہے کہ اگر وہ انہیں اپنے ملک میں مدعو کریں گے تو وہ پیانگ یانگ کا دورہ کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔

ایک انٹر ویو میں پاپائے اعظم کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے انہیں مجھے مدعو کرنا چاہیے۔ اگر پوپ یہ دورہ کرتے ہیں تو کسی پوپ کا یہ شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔