علی ظفر

مسکراتے رہنا مفت علاج ہے‘ علی ظفر کا مداحوں کو مفید مشورہ

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) گلوکار علی ظفر کی جانب سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر مفید مشورہ دیا گیا ہے۔علی ظفر اپنے مداحوں کے میں گہری دلچسپی اور ان سے انسیت رکھتے ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے آئے دن نئی نئی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔علی ظفر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصویریں شیئر کی گئیں ہیں جن میں وہ خوب ہنستے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

علی ظفر نے اپنی ان تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مسکراتے رہیں، یہ ایک مفت علاج ہے۔