جعفر بن یار،
ضلعی انتظامیہ نے لاہور پولیس کی مدد سے جوہر ٹاون کے علاقہ میں ایکسپو سنٹر کے قریب کھوکھر برادران کی ملکیت38 کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروانے کے لئے آپریشن کیا
ضلعی انتظامیہ لاہور نے 38 کنال سرکار کی اراضی کھوکھر برادران سے واگزار کروائی
زمین کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بتائی جا رہی ہے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھوکھر برادران نے جعل سازی سے زمین پر قبضہ کیا تھا
ضلعی انتظامیہ نے کلکٹر اشتمال کے فیصلہ کی روشنی میں آج آپریشن کر کے زمین کو واگزار کروایا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق
کھوکھر برادران کو زمین کو چھوڑنے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے،
زمین کو خالی نہ کرنے اور عمل درآمد نہ کرنے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا، کھوکھر برادران کی ملکیت
38 کنال جگہ پر بنے سٹریکچرز اور دکانوں کو مسمار کر دیا گیا،
اے ڈی سی آر لاہور اور ایس ایس آپریشنز نے آپریشن نے نگرانی کی.
کھوکھر برادران کے قبضہ سے واہ گزار کروائی اراضی پنجاب حکومت کے حوالےکر دی گئی،
اے سی سٹی اور اے سی ماڈل ٹاون اس موقع پرموجود تھے
ن لیگ نے حکومتی کارروائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ قرار دیا ہے،