لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو سرخرو ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے حق اور سچ کی فتح ہوئی ہےیہ صرف مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے عمران خان اور عمرانی ٹولہ اب یہ سمجھ جائے تو بہتر ہوگا کہ جھوٹ پر اور جھوٹے مقدمات پر سیاست نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی عوام کو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے بے شک حق اور سچ کی فتح ہوتی ہے.
انہوں نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی بیٹی ہے مشکل کے دور میں وہ سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور ان مشکلات میں گھبرانا کے بجائے جوانمردی کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا مقدمات کا سامنا کیا اور فتنہ خان کو منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ یہ عمرانی ٹولہ اپنی حکومت میں ہر روز مسلم لیگ ن پر جھوٹے مقدماتب نواتا تھا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے سچ کی جیت ہوئی ہے آج مسلم لیگ ن
ایک مرتبہ پھر پوری آن اور شان کے ساتھ عوام کے درمیان کھڑی ہے ۔۔