اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار کا موضوع عمران خان کی حکومت میں ڈوبتی معیشت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار کل3 جون کواسلام آباد میں ہوگا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیمینار کا اہتمام پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل نے کیا ہے، سیمینار میں پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف خطاب کریں گے، سیمینار تمام سماجی میڈیا نیٹورکس پر وڈیو لنک کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جائے گا، عوام آن لائن حصہ لے سکیں گے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سیمینار میں پاکستان مسلم لیگ ن دور حکومت کی معاشی کارکردگی کا جائزہ پیش کیاجائے گاسیمینار میں بتایا جائے گا کہ 2018 میں پاکستان کہاں تھا اور 2021 میں آج کہاں کھڑا ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے متعلق موازنہ اور جائزہ پیش ہوگا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کورونا وبا کے پھیلا، انسدادکورونا کے معاشی اثرات اور پی ٹی آئی کی کارکردگی پر حقائق نامہ پیش ہوگا۔ سیمینار میں موجودہ حکومت کے تین سال کی معاشی اور دیگر شعبہ جات میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا