ہنگامی اجلاس 215

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں،سی ای سی کا اجلاس بدھ جبکہ سی ڈبلیوسی کا اجلاس(کل) جمعرات کو ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دونوں اجلاسوں سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔منگل کومسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے مطابق سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کے الگ الگ اجلاس دو الگ دن منعقد ہوں گے،اجلاسوں میں پارٹی کی سینئر قیادت اور صوبائی عہدیدار شریک ہوں گے ،

اجلاسوں میں پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اجلاسوں میں موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،اجلاس مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے ،اجلاسوں میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں اے۔پی۔سی میں ہونے والے فیصلوں اور منظورکردہ قرارداد کے نکات کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ بنایا جائے گا ،اجلاس میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک اس میں پارٹی کی بھرپور شرکت کے امور پر مشاورت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں